آئندہ ماہ افراطِ زر میں اضافہ متوقع:گورنر اسٹیٹ بینک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئندہ ماہ افراطِ زر میں اضافہ متوقع:گورنر اسٹیٹ بینک
آئندہ ماہ افراطِ زر میں اضافہ متوقع:گورنر اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، تاہم آنے والے دنوں میں اس میں دوبارہ اضافہ دیکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 2022 میں ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، جب مہنگائی کی رفتار میں تیزی آئی اور زرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ، شرحِ تبادلہ میں تقریباً 50 فیصد کمی بھی دیکھی گئی۔ ان مشکلات سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پابندی، سخت مالیاتی پالیسی، اور شرح سود میں اضافہ جیسے اقدامات کیے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ چکا ہے، جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے مابین فرق میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کی بیرونی ادائیگیوں کا حجم 26 ارب ڈالر ہے، جن میں سے 16 ارب ڈالر کی رقم ری فنانسنگ یا رول اوور کی جائے گی، جبکہ 10 ارب ڈالر میں سے 8 ارب کی ادائیگی پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے۔

آخر میں انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ مالی سال 2025 کے اختتام تک ملکی معیشت کی شرح نمو 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہے گی، اور اگر زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر رہی تو یہ شرح 4.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *