آئی ایم ایف مشن کا قرض پروگرام سائن کرنے کا عندیہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی ایم ایف مشن کا قرض پروگرام سائن کرنے کا عندیہ


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تعارفی سیشن کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے قرض پروگرام سائن کرنے کا عندیہ دے دیا۔

آئی ایم ایف مشن کے مطابق قرض پروگرام کا سائز اور حجم آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف مشن چیف کا اس حوالے سے گفتگو میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز ہوئے، معیشت کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہے، مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

مشن چیف نے یقین دہانی کرائی کہ معاشی ٹیم کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی کام کریں گے۔

آئی ایم ایف مشن نے معاشی ٹیم کے ساتھ تعارفی سیشن کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات بھی کی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *