آئی ایم ایف کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی ایم ایف کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مکمل معلومات دستیاب نہیں، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کی اشد ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا دستاویزی عمل مؤثر بنایا جائے، بجٹ دستاویز میں ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن اور ڈیویلپمنٹ فارمیٹ بھی شامل کیا جائے، بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی مشکلات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے مقاصد سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کے لیے پیپر ورک کریں گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز دی ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *