آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کا ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ چھٹے اور بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بھارت کے جسپریت بمرا نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی دوسری پوزیشن ہے۔

ون ڈے رینکنگ

دوسری جانب ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *