دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے اسمارٹ فونز تیار کیے جاتے ہیں لیکن صارفین کی نظر میں ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہر سال لوگوں کی بڑی تعداد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتی ہے لیکن اب ان کے صبر کرنے کا وقت تھوڑا ہی رہ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اگلے سال آئی فون 17 سیریز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیٹونگ انٹرنیشنل سیکیورٹیز کے تجزیہ کار جیف پی کے ایک انویسٹر نوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آئی فون 17 لائن اپ ایک نیا ڈیزائن پیش کرے گا اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا چھوٹا ورژن شامل ہوگا۔
آئی فون 17 لائن اپ میں معمول کے مطابق ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس شامل ہوں گے، لیکن ایک آئی فون سلم ہوگا جس کا مقصد آئی فون 16 پلس کو تبدیل کرنا ہے۔
آئی فون 17 میں 6.1 انچ کی اسکرین ہوگی، پرو میں قدرے بڑا 6.3 انچ پینل ہوگا اور پرو میکس کا سائز 6.9 انچ ہوگا جبکہ آئی فون 17 سلم 6.6 انچ ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔