
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آج یا کل اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر فضل چوہدری نے سپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعت نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کو ایشو بنانے کی کوشش کی ، سپیکر صاحب نے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے رولز اینڈ پروسیبجر بتائے۔
انہوں نے کہا کہ اب ان رولز کے مطابق سپیکر صاحب آج یا کل اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا ،گزشتہ دو دنوں میں پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز نے سپیکر آفس کا وزٹ کیا ۔
ڈاکٹر فضل چوہدری نے کہا کہ سپیکر آفس ہی وہ دروازہ ہے جہاں سے مذاکرات بھی ہو سکتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مذاکرات مشروط کرنے پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔









