(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کیے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پبی میں پاک چین مشترکہ مشقوں وارئیر 8 کا مشاہدہ کیا، وارئیر 8 مشق پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سپیشل دستوں کے درمیان جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف کو مشق کے دائرہ کار اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے مشق میں شریک دستوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ مشق وارئیر-8 کا آغاز 19 نومبر 2024 کو ہوا۔ 3 ہفتوں پر مشتمل مشق دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دائرہ کار میں 8 ویں سالانہ دوطرفہ مشق ہے ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ این سی ٹی سی پبی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا۔
Source link