آزادکشمیرحکومت نے ہزاروں خاندانوں کے بجلی کے بقایا جات معاف کردیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آزادکشمیرحکومت نے ہزاروں خاندانوں کے بجلی کے بقایا جات معاف کردیے
آزادکشمیرحکومت نے ہزاروں خاندانوں کے بجلی کے بقایا جات معاف کردیے

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر حکومت کا منگلا متاثرین کے لئے بڑا اقدام، منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے متاثرین کے بجلی کے بقایا بل معاف کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم سے متاثر ہونے والے 2,376 گھرانوں کے بجلی کے تمام بقایا جات مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوں کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔

متاثرین میں وہ خاندان شامل ہیں جو منگلا ڈیم کی توسیع اور بلندی بڑھانے کے منصوبوں کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ منگلا ڈیم متاثرین کے طویل عرصے سے زیرِ التوا مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم متاثرین کئی دہائیوں سے بجلی کے بلوں میں رعایت اور بقایا جات کی معافی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جاری ہونے والا نوٹیفکیشن ہزاروں خاندانوں کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔

بلوں کی معافی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور متاثرین کے بجلی میٹرز پر موجود تمام پرانے بقایا جات کو زیرو کر دیا جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *