آسٹریلیا سے کامیابی کیلئے ٹیم کو انتھک محنت درکار: میانداد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے سخت محنت درکار ہوگی پاکستان کے لئے یہ سیریز آسان نہیں ہے کپتان شان مسعود کے لئے پہلا امتحان ہی ایک بہت بڑا چیلنج ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کیا انہوںنے مزید کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے بعد ان کی بیٹنگ میں مزید بہتری آئے گی کیونکہ بلاشبہ ایک بیٹر پر کپتانی کا بہت بڑا بوجھ ہوتا ہے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی اگر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائے تو مضبوط حریف آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر شکست دیے سکتا ہے۔