آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی آن فٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی آن فٹ

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کو دھچکا لگا ہے، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد فٹنس مسائل سے دوچارہوگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا،انہوں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجوعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوران خرم شہزاد سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق فاسٹ بولر کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے ، رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *