آلہ سماعت کے استعمال سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آلہ سماعت  کے استعمال سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

ایک نئی تحقیق کے مطابق سماعت کے مسائل سے دو چار افراد تو آلہ سماعت پابندی سے استعمال کرتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دی لانسیٹ ہیلتھی لونگیوٹی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 10,000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 1,800 سے زائد افراد وہ تھے جو سماعت کے مسائل سے دوچار تھے۔

نتائج سے پتہ چلا کہ آلہ کو کبھی کبھار استعمال کرنے والے افراد اوروہ افراد اسے کبھی استعمال نہیں کرتے تھے، ان میں جلد موت کے خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تھا جو آلات باقاعدہ استعمال کرتے تھے ۔

یونیورسٹی آف کیک اسکول آف میڈیسن، کیلیفورنیا میں اسسٹنٹ پروفیسر اور اوٹولیرینگولوجسٹ (کان، ناک اور گلے کے ماہر) نے کہا کہ تحقیق میں جو کچھ ہم نے پایا وہ یہ تھا کہ آلاتِ سماعت باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد میں جلد موت کا خطرہ 24 فیصد کم ہوتا ہے۔

مطالعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ خطرے میں کمی عمر، نسل، آمدنی، تعلیم، طبی تاریخ اور سماعت کے مسائل کی شدت، ان سب عوامل سے قطع نظر تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *