آپ نے بہت دیر کردی ہے، بلوچستان میں حکومت سازی کی پیشکش پر ڈار کا غفور حیدری کو جواب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آپ نے بہت دیر کردی ہے، بلوچستان میں حکومت سازی کی پیشکش پر ڈار کا غفور حیدری کو جواب

بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی وفدکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دونوں جماعتوں کے وفودکے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کم ازکم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں۔

اس پر ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے تھےکہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کردی،گزشتہ چار دن سے آپ سے رابطہ کر رہے تھے لیکن رابطہ نہیں ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اب ہم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کرلیا ہے، ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور ہمارا پرانا ساتھ ہے، ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائےگا۔

اسحاق ڈار نے جے یو آئی وفد کو جواب دیا کہ اب اعلیٰ قیادت ہی اس پرکوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *