اب صارفین گوگل میسجز سے بھیجے گئے میسجز کی ترمیم کر سکیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اب صارفین گوگل میسجز سے بھیجے گئے میسجز کی ترمیم کر سکیں گے


ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے میسجز بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

متعارف کرائے جانے والا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ فون میں نئی سہولیات شامل کرنے کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میسجز سے بھیجے گئے میسجز کی ترمیم کر سکیں گے۔

تاہم، گوگل نے خبردار کیا ہے کہ صارفین میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر ہی پیغام کے متن کی ترمیم کر سکیں گے۔

دوسری جانب میسجز میں ترمیم اکلوتا فیچر نہیں ہے جو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے انسٹنٹ ہاٹ اسپاٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جانے والا ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یا کروم بک کو فون سے ایک ٹیپ پر جلدی سے جوڑا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ پیش کی جائے گئی جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میٹ کالز کے دوران فوری طور پر ڈیوائسز کو بدل سکیں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *