اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے  بعد منظر عام پر آگئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
      اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے  بعد منظر عام پر آگئیں

      اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے  بعد منظر عام پر آگئیں

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئیں۔طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے اداکارہ کو اب کئی سالوں بعد شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کے ساتھ پھر سے وقت گزارتے دیکھا گیا ۔اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جن میں اداکار عدنان صدیقی، عمران عباس، علی خان، فلم پروڈیوسر مہرین جبار اور ہدایتکار ثاقب ملک کو دیکھا جاسکتا ہے۔آمنہ شیخ سے کئی سال بعد ملنے کی یادگار تصویر عدنان صدیقی نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں انہیں آمنہ اور علی خان کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے عدنان صدیقی نے پوسٹ کے کیپشن میں بھی لکھا کہ کیا یہ ڈراما پاکیزہ کے سیٹ کی تصویر ہے ؟ نہیں ایسا نہیں ہے۔ کچھ بالوں میں سفیدی آچکی ہے اور کچھ وزن بھی کم زیادہ ہوگیا ہے اور ہماری عمر میں بھی کچھ اضافہ ہوچکا ہے۔ آمنہ شیخ کے اعزاز میں رانا شیخ نے ایک لنچ کا اہتمام کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *