اداکارہ ایمن سلیم کی نکاح کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اداکارہ ایمن سلیم کی نکاح کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ ایمن سلیم کی نکاح کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کے نکاح کے بعد اب ساڑھی میں اْن کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس نے مداحوں کو اْلجھن میں ڈال دیا ہے۔سال 2021 میں ڈراما‘چپکے چپکے’میں‘مشی’کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پْروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا۔

جس کی تصاویر اْنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔ایمن سلیم اپنے نکاح کے دن عروسی لباس میں حسین لگ رہی تھیں، اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔اداکارہ نے اپنے نکاح کے یادگار لمحات کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے آبدیدہ نظر آئیں۔ایمن سلیم اور کامران ملک نے ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار اور انگوٹھی بھی پہنائی جبکہ نکاح کی خوشی کا جشن منانے کے لیے کیک بھی کاٹا۔ ایمن سلیم نے جہاں انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی ویڈیو پوسٹ کی تو وہیں اسٹوری میں اپنی تصویر اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جن میں اداکارہ سلور رنگ کی دلکش ساڑھی میں ملبوس ہیں۔

مختصر ویڈیو میں ایمن سلیم دو خواتین کے ہمراہ مِرر سیلفی لے رہی ہیں جبکہ ویڈیو کے فریم میں“A & K”لکھا ہوا ہے یعنی ایمن اور کامران۔اس کے علاوہ ایمن سلیم نے سلور ساڑھی میں ہی اپنی دیگر دو تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں جن میں وہ کسی میرج ہال میں موجود ہیں۔دوسری جانب ایمن سلیم نے واضح نہیں کیا کہ یہ اْن کے اور کامران ملک کے ولیمے کی تصاویر ہیں یا کسی دوسری تقریب کی۔واضح رہے کہ ایمن سلیم کو ڈراما سیریل‘چپکے چپکے’میں‘مشی’کے کردار سے کافی شہرت ملی تھی، اس کے بعد اْنہوں نے ڈراما‘پرستان’میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *