پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت اردو زبان بولنے میں درپیش دقت کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کب سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ وائرل ویڈیو کلپ ایک کامیڈی شو کی ہے، ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ’جب میں اردو صحیح نہیں بولتی تو مجھے بہت شرمندگی ہوتی ہے، جب میں خراب طرح اردو بولتی ہوں تو مجھے اچھا نہیں لگتا‘۔
اس ویڈیو پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیے لیا، صارفین نے شازیل شوکت پر کڑی تنقید کی ہے۔
ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسی اردو کی وجہ سے لاکھوں کما رہی ہیں باجی اور فیم الگ‘۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اردو ہی تو بول رہی ہو بلکہ انگریزی کا مسئلہ لگ رہا ہے‘۔
واضح شازیل شوکت کا شمار پاکستان کی نوجوان اور خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’پاکیزہ پھپو‘ سے کیا تھا۔
’فرض‘، ’محبت کی آخری کہانی‘، ’مان آنگن‘، ’بے نام‘، ’سمجھوتہ‘ اور ’تیری راہ‘ میں ان کے مقبول ڈرامے ہیں۔