اداکارہ صباقمر نے ہمسفر کی مثالی خوبیاںبیان کردیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 اداکارہ صباقمر نے ہمسفر کی مثالی خوبیاںبیان کردیں

 اداکارہ صباقمر نے ہمسفر کی مثالی خوبیاںبیان کردیں

 لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ صباقمر نے اپنے ہمسفر کی مثالی خوبیاں بیان کردیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے جینٹل مین کی ان گنت لیکن مثالی خصوصیات بیان کردیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ایک آدمی سے زیادہ پرکشش کوئی چیز نہیں ہے جو یہ تسلیم کرے کہ وہ آپ کو چاہتا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ آپ سے کتنا پیار کرتا ہے، اپنا وقت اور توجہ آپ کو دیتا ہے، آپ کو مسکرانے کے لیے کچھ بھی کرتا ہے، کسی اور لڑکی کو نہیں دیکھتا کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔ آخر میں صبا قمر نے سرخ دل اور ہنسنے والے اموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خصوصیات میرے آدمی میں ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کی مرد حضرات کی کوالٹی لسٹ کے حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

اور دعوی کیا کہ ایسے مرد حقیقی دنیا میں موجود نہیں ہیں جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے مرد کے انتخاب کی تعریف کی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *