اداکارہ کی شادی پر اپنا ہاتھ کاٹنے پر سلمان خان کا بیان سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اداکارہ کی شادی پر اپنا ہاتھ  کاٹنے پر سلمان خان کا بیان سامنے آگیا

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر بالی وڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا اور یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے کسی کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جو کہ پرانی ہے، ویڈیو بھارتی پروگرام کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

اس شو میں میزبان نے سلمان خان سے ماضی میں ان کے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کیے جس میں یہ بھی شامل تھا کہ جب اداکارہ کی شادی ہوئی تو اخباروں میں خبریں شائع ہوئیں کہ سلمان نے ایشوریا کے گھر جاکے شیشے توڑ دیے، اپنا ہاتھ کاٹ لیا، تو کیا ان خبروں میں صداقت ہے؟

 جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ‘اتنے سال گزر چکے ہیں اور وہ اچھی زندگی بسر کررہی ہیں، وہ کسی کی اہلیہ ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ وہ ابھیشیک سے شادی کے بندھن میں بندھیں’۔

اداکار نے کہا ‘ابھیشیک بہت اچھا انسان ہے، ایشوریا کی شادی ایک بڑی فیملی میں ہوئی ہے اور سب بہت خوشی سے رہ رہے ہیں، یہ بہترین چیز ہے جو کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا’۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ‘کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ جب آپ کی دوستی ختم ہوجائے تو وہ انسان آپ کے بغیر رہ نہ سکے، بلکہ وہ چاہے گا کہ سابقہ گرل فرینڈ یا دوست بہت خوش رہے’۔

واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان گہری دوسری تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *