ارجنٹائن میں شدید طوفان ہوا اس قدر تیز کہ طیارے ٹکرا گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ارجنٹائن میں شدید طوفان ہوا اس قدر تیز کہ طیارے ٹکرا گئے

ارجنٹائن میں شدید طوفان، ہوا اس قدر تیز کہ طیارے ٹکرا گئے

 بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن میں شدید طوفان کے دوران ہوا اس قدر تیز چلی کہ ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ارجنٹائن میں طوفان کے دوران 13 افراد ہلاک ہو گئے، مختلف شہروں میں انتہائی تیز ہوائیں چلتی رہیں جس کے سبب بجلی سمیت مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا اور برقی رو معطل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔

بتایاگیا ہے کہ طوفان گزشتہ روز بیونس آئرس سے 400 کلومیٹر دور بندرگاہ سے ٹکرایا تھا جہاں ہواوں کی رفتار 86 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، اس دوران کئی گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں جبکہ بیونس آئرس ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *