اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کی  اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کی  اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش
اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کی  اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

 (ویب ڈیسک ) معروف میسجنگ  ایپ واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے  متعدد صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   واٹس ایپ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعے کے روز بتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے ’سیز اینڈ ڈیسسٹ‘ لیٹر جاری کیا ہے۔تاہم  اس معاملے پر پیراگون نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق   واٹس ایپ کے عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن  انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کن افراد کو نشانہ بنایا گیا اور وہ کہاں موجود تھے۔

واٹس ایپ کے عہدیدار نے یہ ضرور بتایا  کہ  ہدف بننے والوں میں سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

عہدیدار کے مطابق واٹس ایپ نے ہیکنگ کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ پیراگون کو اس کارروائی کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  دیگر شراکت داروں کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *