اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی



فلسطین (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے پیٹ سے معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے بچی جان کی بازی ہار گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے غزہ میں رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سبرین السکنی نامی فلسطینی حاملہ خاتون اپنے شوہر اور 3 سالہ بیٹی سمیت شہید ہوگئی تھیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  جب ڈاکٹرز کو پتا چلا تھا کہ خاتون کی کوکھ میں موجود ننھی جان بمباری میں محفوظ رہی تو ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کرکے نومولود کو بچالیا تھا۔

ڈاکٹروں نے شہید خاتون کی نومولوڈ بیٹی کا نام ’شہید سبرین کی بیٹی‘ رکھا تھا، پیدائش کے وقت بچی کا وزن 1.4 کلو گرام تھا اور بچی کی حالت بھی بہتر ہورہی تھی۔اب برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نومولود بچی بھی اپنی جان کی بازی ہار گئی ہے، بچی کو اُس کی شہید والدہ کے پہلو میں سپردخاک بھی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *