اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھمانے لگی، ویڈیو وائرل
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)غاصب اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم سفاکیت کی نئی حدوں کو چھو رہے ہیں اور مغربی ممالک و اسلامی دنیا تاحال اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے ساتھ اب شہریوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک بھی شروع کر دیا گیا ہے۔اب غاصب فوج فلسطینیوں کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھمانے لگی ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں درجنوں فلسطینی مردوں کو اسرائیلی فوج نے برہنہ کر رکھا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ویڈیو اسرائیلی ایکس اکاﺅنٹس سے پوسٹ کی گئی۔ بعد ازاں یہ ویڈیو معروف خاتون صحافی دیما خطیب کی طرف سے بھی اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی اور بتایا گیا کہ ان برہنہ مردوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
https://twitter.com/SecKermani/status/1732765834596978924
دیما خطیب اپنی پوسٹ میں بتاتی ہیں کہ ”ان فلسطینی مردوں میں صحافی دیا الکولت کو ہم نے پہچان لیا ہے۔وہ اپنی بوڑھی ماں اور معذور بچے کی وجہ سے شمالی غزہ کو چھوڑ کر جنوبی حصے میں نہیں جا سکتے۔ یقینا اسرائیل کی طرف سے ان سب مردوں کو دہشت گرد بتایا جائے گا۔“
https://twitter.com/Dima_Khatib/status/1732797311846064541
واضح رہے کہ اسرائیلی بربریت میں اب تک 17ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں آدھے سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔ 19لاکھ سے زائد فلسطینی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد غزہ کی کل آبادی کا 85فیصد ہے۔









