اسرائیلی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں خاتون سیاستداں خالدہ جرار سمیت درجنوں فلسطینی گرفتار غزہ میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری ہلاکتوں کا خدشہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسرائیلی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں خاتون سیاستداں خالدہ جرار سمیت درجنوں فلسطینی گرفتار غزہ میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری ہلاکتوں کا خدشہ

اسرائیلی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں ، خاتون سیاستداں خالدہ جرار سمیت …

 رام اللہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )  اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے کے شہر رام اللّٰہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی فورسز نے چھاپے میں فلسطینی  خاتون سیاستداں خالدہ جرار سمیت 35 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف سامنے آیا ہے۔  اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو ئے ہیں۔ غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 160 ہو گئی ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رفح شہر کے مرکز میں واقع ایک رہائشی گھر پر حملہ کیا ہے۔حملے کے متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

“جیو نیوز ” کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے  سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے میجر سمیت کئی اسرائیلی فوجی بھی مار دیئے ہیں اور درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں،7 اکتوبرسے اب تک غزہ جنگ میں 489 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں 35 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *