اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

صبح سویرے ملک کےبڑے شہروں میں 4.4 شدت کے زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے,زلزلہ پنجاب،کےپی اورکشمیر میں محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،جس کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہرنکل آئے۔ زلزلےکےجھٹکے5بجکر32منٹ پر محسوس کئے گئے ،راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکامرکز جنوب مغربی کشمیرتھا، زلزلےکی گہرائی زیر زمین 11کلومیٹرتھی،ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 4.4محسوس کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *