اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق سی ڈی اے وضاحت پیش نہیں کر سکا کہ نوٹس پرانے مالک کو کیوں بھیجے جاتے رہے۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سی ڈی اے نے 2022ء اور 2023ء میں سابقہ مالک کو نوٹس اور پھر شوکاز جاری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم یہ ہے کہ نوٹس یا شوکاز کی سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا آرڈر سے پہلے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔ فیصلے کے مطابق سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا، نہ کاپی بھیجی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق عدالت تحریکِ انصاف کا سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ فیصلے میں عدالتِ عالیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سی ڈی اے قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا تھا اور دفترسیل کردیا تھا۔

موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سی ڈی اے آپریشن پر مزاحمت کی تھی۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *