اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ
ذرائع کے مطابق جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
ذرائع کے مطابق جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ بین الاقوامی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ چھاپے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ متعارف کروائے جائیں گے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *