اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کن ناموں پر غور کیا جارہا ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کن ناموں پر غور کیا جارہا ہے؟

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے عظمیٰ بخاری کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنڑ کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب ممبران پنجاب اسمبلی شریک ہوئے، اجلاس میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے قیادت کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی عوام کے مسائل کے حل کےلئے بھر پور عزم کا اعادہ کیا۔

مریم نواز کی جانب سے امیدواروں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یاد رہے کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سابق صوبائی وزیر خزانہ، سابق صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب رہ چکے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *