اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام فائنل، کاغذات نامزدگی بھی جمع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام فائنل، کاغذات نامزدگی بھی جمع

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ کے ملک احمد خان نے اور سنی اتحاد کونسل کی طرف سے اسپیکرکیلئے احمد خان بھچر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ڈپٹی اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ اور ڈپٹی سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

واضح رہے کہ نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے جمعہ کو حلف اٹھا لیا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *