اصل مردانگی کیا ہے؟ بھارتی رہنما اسد الدین اویسی کا دلچسپ بیان سوشل میڈیا پر وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اصل مردانگی کیا ہے؟ بھارتی رہنما اسد الدین اویسی کا دلچسپ بیان سوشل میڈیا پر وائرل

اصل مردانگی کیا ہے؟ بھارتی رہنما اسد الدین اویسی کا دلچسپ بیان سوشل میڈیا پر …

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سیاسی جماعت ”آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین“کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کا ”اصل مردانگی“ کے حوالے سےبیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نےکہا کہ اگر آپ کی بیوی غصہ کرے یا چیخے تو آپ اسے برداشت کر لیں، یہی اصل مردانگی ہے،مردوں کو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بات کئی بار کہہ چکا ہوں کہ بہت سے لوگ میری باتوں سے پریشان ہیں۔ قرآن یہ نہیں کہتا کہ بیوی کو آپ کے کپڑے دھونے چاہئیں یا آپ کے لیے کھانا بنانا چاہئے یا آپ کے سر کی مالش کرنی چاہیے یا پھر جھاڑو دینا چاہیے، حقیقت میں (قرآن) یہ کہتا ہے کہ بیوی کی کمائی پر شوہر کا کوئی حق نہیں ہے لیکن بیوی کا شوہر کی کمائی پر حق ہے، کیونکہ اس کو آپ کا گھر چلانا ہے‘۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ بلاوجہ اپنی بیوی پر غصہ نکالنے یا اس پر تنقید کرنے میں کوئی مردانگی نہیں ہے، اس کے غصے کو برداشت کرنا ہی مردانگی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *