افطار کے دیگر لوازمات میں رول بھی انہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جس طرح پکوڑوں کے بغیر افطاری کو نامکمل سمجھا جاتا ہے. اسی طرح رول اور سموسے بھی افطاری کا بنیادی جز مانے جاتے ہیں جسے بچے بھی پسند کرتے ہیں جبکہ بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں.
آج افظاری کیلئے پیش ہے ، مزیدار چکن تکہ چیز رول بنانے کی آسان ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق بڑھادیں گے۔
اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس چھ سے آٹھ عدد، مرغی ریشہ کی ہوئی چار سے چھ بوٹیاں، موزریلا چیز حسب ضرورت، مایونیز حسب ضرورت، انڈے دو عدد، بریڈ کرمبز حسب ضرورت، چکن تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب:
سب سے پہلے چکن اُبال کر ریشہ کرلیں اور اس میں چکن تکہ مصالحہ مکس کرلیں۔
اب ڈبل روٹی کو چاروں طرف سے موٹی کنار کاٹ کر بیل لیں پھر اس پر تھوڑا سا مرغی کا بنایا ہوا مصالحہ، موزریلا چیز اور مایونیز ڈال کر اسے رول کریں۔
اب اس پر پہلے انڈا کوٹ کریں، پھر بریڈ کرمبز میں ڈِپ کریں اور فرائی پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں۔
مزیدار چکن تکہ چیز رول تیار ہے۔