افغانستان میں تباہ ہونیوالا طیارہ دراصل کہاں جارہا تھا؟ روسی ایوی ایشن …
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں تباہ ہونےوالے طیارے سے متعلق روسی ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم بیان جاری کردیا ، ایوی ایشن کاکہنا ہے کہ یہ ایک چارٹر ایمبولینس فلائٹ تھی جو بھارت سے ازبکستان کے راستے ماسکو جارہی تھی.
خبررساں ادارے سی این بی سی کے مطابق روسی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہاہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں رشین رجسٹرڈ طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا ، طیارے میں 6افراد سوار تھے،تاہم بعد میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 4افراد جبکہ 2مسافر سوار تھے۔









