افغانستان میں تباہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں تباہ ہونیوالے روسی طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔
افغان وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جہاز کا ملبہ ضلع کوف آب کے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوا ہے، طیارہ گزشتہ روز بدخشاں کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا تھا، طیارے میں ایک مریضہ سمیت 6 افراد سوار تھے جس میں سے 4 مسافر زندہ بچ گئے ہیں تاہم 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ طیارہ تھائی لینڈ سے روس جارہا تھا، طیارے نے ازبکستان اور بھارت کی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے منزل تک جانا تھا تاہم راستے میں ہی اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔









