
(ویب ڈیسک ) وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان فورسز کو چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سرحد پر منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر متعدد مقامات پر عسکری جارحیت کی گئی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جامع، بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق طالبان فورسز کو چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سرحد پر منہ توڑ جواب دیا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کو بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے،افغانستان کی متعدد چیک پوسٹس مکمل طور پر تباہ کردی گئیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مناسب اور ضروری اقدامات کرے گا۔









