اقوام متحدہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ: امریکہ کی قرارداد کی مخالفت مگر جو بائیڈن کی بمباری پر اسرائیل کو تنبیہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اقوام متحدہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ: امریکہ کی قرارداد کی مخالفت مگر جو بائیڈن کی بمباری پر اسرائیل کو تنبیہ


UNO

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ تاہم امریکہ، اسرائیل، آسٹریا اور پیراگوئے سمیت دس ممالک نے جنگ بندی کی قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔

اس قرارداد کے حق میں 153 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ برطانیہ، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور یوکرین سمیت 23 ممالک ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس قرارداد کے بعد اسرائیل غزہ پر بمباری بند کردے گا؟ اس کا جواب اس قرارداد میں ہی ہے کہ یہ ’نان بائنڈنگ‘ ہے یعنی اس قرارداد پر عمل ہر صورت لازم نہیں ہے۔ تاہم یہ قرارداد یہ واضح کرتی ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی جنگ کی حمایت نہیں کرتی۔

یہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے ایسی دوسری قرار داد ہے جس میں غزہ میں جنگ بندی کی بات کی گئی ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کرنے سے متعلق ایک قرار داد پاس کی تھی۔ اس قرار داد کے حق میں 121، مخالفت میں 14 جبکہ 44 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *