الحمراء عوام اور فنکاروں کے درمیان فاصلے کم کررہا ہے طارق محمود

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
  الحمراء عوام اور فنکاروں کے درمیان فاصلے کم کررہا ہے طارق محمود

  الحمراء عوام اور فنکاروں کے درمیان فاصلے کم کررہا ہے، طارق محمود

   لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء کا پلیٹ فارم زندہ دلان لاہور سمیت پاکستان بھر کی عوام کے لئے معیاری،دلچسپ اور اپنی اقدار کے حامل پروگرام پیش میں اپنی مثال آپ ہیں،ہم فن اور فنکار کی پروموشن کی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے ساحر علی بگا کے ساتھ ایک شام کے انعقاد کے حوالے سے کیا۔انھوں نے کہا کہ عوام اور ان کے فنکاروں کے درمیان سنگم پیدا کررہے ہیں۔نامور گلوکار ساحر علی بگا نے الحمراء کے سٹیج پر جلوہ گر ہو کر دلفریب پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔الحمراء کا ہال نمبر ایک عوام سے بھرا ہواتھا۔

،لوگ جھوم جھوم کر ساحر بگا کی گلوکاری سے محظوظ ہوتے رہے۔پروگرام پر عوام نے اپنی رائے میں یادگاری پرفارمنس کے انعقاد پر الحمراء آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے تاثرا ت میں کہا کہ الحمراء ہر روز نت نئے پروگرام پیش کر رہا ہے، الحمراء اپنی منزلوں کی نئی بلندیوں پر ہے۔انتظامیہ نے عوام کے الحمراء کے اس بھروسے پر انکا شکریہ ادا کیا۔الحمراء آئندہ بھی شاندار پروگرام پیش کرتا رہے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *