الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024؛ قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024؛ قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024؛ قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور

اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود قومی اسمبی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور ہوگیا، جس کے تحت الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ جج تعینات ہوسکیں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا، جس پر اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل نے شدید مخالفت اور نعرے بازی کی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل کے تحت الیکشن ٹریبیونلز میں ریٹائرڈ ججوں کو تعینات کیا جا سکے گا اور الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا اختیار آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

مذکورہ بل کے تحت انتخابی عذرداریوں پر الیکشن ٹریبونل کی تعیناتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے اور وزیرقانون نے دہرا یا کہ یہ الیکشن کمیشن کا ہی اختیار ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور رانا ارادت شریف نے بل پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *