الیکشن سے ایک روز قبل کراچی میں ہونے والا دھماکا خودکش قرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن سے ایک روز قبل کراچی میں ہونے والا دھماکا خودکش قرار

پولیس نے الیکشن سے ایک روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے کو خودکش قرار دے دیا، لیموں گوٹھ دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

الیکشن سے ایک روز قبل گلشن اقبال میں دھماکا ہوا تھا جس کا مقدمہ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ہلاک حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا، مبینہ حملہ آور فاروق رحمن میرانی کی ہلاکت ہوئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات جاری ہیں کہ فاروق رحمن کے پاس دستی بم کیسے اور کہاں سے آیا؟

مدعی ایس ایچ او کا دعویٰ ہے کہ فاروق رحمن نے نامعلوم سہولت کاروں کے ایما پرخود کش حملہ کیا، حملے میں ہونے والا جانی نقصان قتل اور دہشت گردی کی حد کو پہنچتا ہے۔

حملہ خودکش ہونے پر مقدمے کی تفتیش کالعدم علیحدگی پسند جماعتوں کے لیے بنایا گیا سی ٹی ڈی سیل کرے گا۔

یاد رہے کہ گلشن اقبال حاجی لیموں گوٹھ دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *