الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کا بڑا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کا بڑا اعلان

پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی نے 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر گڑھی خدابخش سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا، بلاول بھٹو ملک بھر میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ شازیہ مری نے عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پورے ملک کو ترقی دے گی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد شرجیل میمن، شیری رحمان، ناصر حسین شاہ، شازیہ مری اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش سے کرے گی۔

شازیہ مری نے عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پورے ملک کو ترقی دے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کا انتخابی منشور تیار ہے، جلد اعلان کر دیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *