الیکشن ملتوی، انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن ملتوی، انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 سرگودھا کا الیکشن ایک امیدوار کی وفات پر ملتوی کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 میں الیکشن حلقے کے امیدوار صادق علی کے وفات پا جانے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کر دیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں، جس میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقے بھی شامل ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *