الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے جس میں پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا نام ہٹا دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی فہرست میں 175 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نےفہرست میں پی ٹی آئی کے نام کے ساتھ پارٹی قیادت کا خانہ خالی رکھا ہے۔پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل ہے۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔

بعد ازاں 2 دسمبر کو بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلےکا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہرعلی چیئرمین پی ٹی آئی بھی نہیں رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *