الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کرلی۔ الیکشن کمیشن حکام نے سینٹ سیکرٹیریٹ کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ کی قرارداد کا اجلاس میں جائزہ لیا، ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں۔

سینٹ سیکرٹیریٹ کو لکھے گئے اپنے خط میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مشاورت کے بعد پولنگ کے لیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں، الیکشن کمیشن آٹھ فروری کو انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کروا چکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ اس مرحلے پر الیکشن کمیشن کے لیے عام انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹر دلاور خان نے سب سے پہلے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی تھی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا، اس قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں 14 سینیٹرز موجود تھے۔

اس کے علاوہ سینیٹ میں 8 فروری کو شیڈول الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک اور قرارداد جمع کرائی گئی جو فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *