
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ٹریبیونل کی تبدیلی کیلئے اسلام آباد کے ایم این ایز کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے کے باعث سماعت کو ملتوی کیا گیا تھا۔شعیب شاہین اور فیصل چوہدری الیکشن کمیشن پہنچ گئے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ سماعت شروع کر دی گئی ہے۔
لیگی ایم این اے طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز کمرہ عدالت میں موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کی ابتدائی سماعت میں شعیب شاہین اور فیصل چوہدری کے بنا پر معاون وکیل پی ٹی آئی پیش ہوئے اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسی کیس کے حوالے سے ایک سماعت میں ہیں، استدعا ہے کچھ دیر انتظار کرلیں۔
چیف الیکشن کمشنر پر چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ ہم شعیب شاہین کے ماتحت نہیں، ہمارے اور بھی کیسز ہیں، گیارہ تک انتظار کرلیتے ہیں اسکے بعد کمیشن فیصلہ محفوظ کرلے گا۔کیس کی سماعت 11 بجے کرلیتے ہیں، اگر کوئی نہ آیا تو مناسب حکم دیں گے۔
بعد ازاں کیس کی سماعت گیارہ بجے تک ملتوی کر دی، جو کہ اب دوبارہ شروع کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔









