الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس کمپنی نے ریاض اور جدہ کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس کمپنی نے ریاض اور جدہ کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی


سعودی عرب میں فضائی کمپنی فلائی ناس اور ایو ایئر موبیلٹی نے الیکٹرک طیارے چلانے کے مواقع کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان 2026 تک ریاض اور جدہ میں الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔

فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے اس حوالے سے بتایا کہ ’ایو ایئر موبیلٹی الیکٹرک ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ اور پرواز کے حوالے سے خاص مہارت رکھتی ہے‘۔

ایو ایئر موبیلٹی کے سی ای او کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب میں فضائی صنعت کو فروغ ملے گا۔ ’فلائی ناس کے ساتھ شراکت ہمارے مشترکہ تصور پر عمل درآمد کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگی‘۔

یاد رہے کہ فلائی ناس 70 سے زیادہ ملکی و بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے ہفتے میں 1500 سے زیادہ پروازیں آپریٹ کررہی ہے، نئی یادداشت کی بنیاد پر دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

سعودی عرب میں الیکٹرک طیاروں کی پروازیں متعارف ہونے کے بعد پورے خطے میں پائیدار، موثر اور محفوظ فضائی سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔

 

 




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *