امریکا اسرائیل نے عرب ریاستوں کا غزہ  کی تعمیر نو کا منصوبہ مستر د کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکا اسرائیل نے عرب ریاستوں کا غزہ  کی تعمیر نو کا منصوبہ مستر د کردیا
امریکا اسرائیل نے عرب ریاستوں کا غزہ  کی تعمیر نو کا منصوبہ مستر د کردیا

(ویب ڈیسک ) امریکا اور اسرائیل نے عرب ریاستوں کی جانب سے ٹرمپ کے غزہ ‘ریویرا’ کے متبادل کی تجویز پر متفقہ منصوبہ مسترد کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے کہا کہ مصری تعمیر نو کے منصوبے میں “اس حقیقت کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ غزہ اس وقت ناقابل رہائش ہے۔”

خیال رہے کہ قاہرہ میں ایک ہنگامی سربراہی اجلاس میں مصر کی طرف سے تجویز کردہ 53 بلین ڈالر کے تعمیر نو کے منصوبے کے تحت، غزہ، جو کہ اسرائیل کے تقریباً ڈیڑھ سال سے جاری فوجی حملے میں بڑے پیمانے پر تباہ ہو چکا ہے، 6 سال سے کم عرصے میں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

مصنوعی ذہانت کے لیبل والی تصاویر، جو کہ منصوبے کے ایک ورژن کے حصے کے طور پر جاری کی گئی ہیں،جس میں  جدید رہائشی بلڈنگیں اور شہر کی مصروف سڑکوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ  سیاحتی مقامات بشمول ریزورٹس کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

اس تجوزیر میں  تجارتی بندرگاہ اور   ایئرپورٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اس منصوبے کو  متعدد بین الاقوامی ذرائع بشمول اقوام متحدہ اور بین الاقوامی مالیاتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے مکمل کیا جائے گا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اس تجویز سے غزہ کی تعمیر نو کو ممکن بنایا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فلسطینی “بے گھر ہوئے بغیر اپنی سرزمین پر رہنے” کے قابل ہوں۔

تاہم   وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس منصوبے کو مسترد کر دیا، قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے  کہا ہے کہ اس تجویز میں “اس حقیقت کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ غزہ اس وقت ناقابل رہائش ہے۔”

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا  کہ ٹرمپ اپنے “حماس سے آزاد غزہ کی تعمیر نو کے وژن” پر قائم ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں  اب تک 48 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں ۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق زیادہ تر آبادی بھی بے گھر ہو چکی ہے اور آدھے سے زیادہ انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، بشمول ہسپتال اور سکول۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *