
ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا، امریکا اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کر چکا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا بنیادی مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو کچھ عرصہ مزید جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مطلوبہ اہداف مکمل طور پر حاصل کیے جا سکیں۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ اس تنازع کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم توقع ہے کہ یہ قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی۔









