
ویب ڈیسک: امریکا میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دریائے پوٹومک سے دونوں بلیک باکس مل گئےہیں۔
طیارے کے کاک پٹ وائس ریکارڈ اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا ہیلی کاپٹر کے بلیک باکس کی تلاش جاری
امریکا کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے متاثرہ مسافر طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔ ریکارڈرز کو مزید تفتیش کے لیے این ٹی ایس بی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ ترجمان نے 30 روز کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ جبکہ بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر کا وائس ریکارڈ ابھی تک نہیں مل سکا جس کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن ختم
دریائے پوٹومک سے اب تک 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ہیلی کاپٹر میں سوار تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔ ریسکیوآپریشن ختم کردیا گیا ہے.
دو چینی شہری بھی جاں بحق ہوئے
واقعے سے متعلق ہونے والی ابتدائی تصدیق سے معلوم ہوا ہے کہ دو چینی شہری بھی حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے ان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
یادرہے امیریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم کی تحقیقات کئی امریکی ایجنسیاں کر رہی ہیں۔
ائیرٹریفک کنٹرول انڈر اسٹاف تھا
بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن ائیر ٹریفک کنٹرول کو اسٹاف کی کمی کا سامنا تھا,بدھ کی رات تصادم کے وقت ایک ائیر ٹریفک کنٹرولر دو مختلف ٹاور پوزیشنوں پر کام کر رہا تھا۔ تاہم یہ غیر معمولی نہیں ۔
FAA فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی لوکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “دن کے وقت اور ٹریفک کے حجم کے لحاظ سے عملہ معمول کے مطابق نہیں تھا۔”
ذرائع نے بتایا کہ ریگن نیشنل کنٹرول ٹاور میں 85 فیصد عملہ ہے، 28 میں سے 24 اسامیوں پر بھرتی ہوئی ہے جبکہ 4 اسامیاں ابھی تک خالی ہیں ۔
بلیک ہاک ہیلی کاپٹر عملے نےنائٹ ویژن چشمے پہنے تھے یا نہیں
آرمی ایوی ایشن ڈویژن کے چیف آف اسٹاف جوناتھن کوزیول نے کہا کہ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ بدھ کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار عملے نے نائٹ ویژن چشمے پہن رکھے تھے یا نہیں۔۔
ان کا کہنا تھا کہ نائٹ ویژن چشمے پائلٹس کی بینائی کو بہتر طور پر دیکھ سکنے کے قابل بناتے ہیں۔ تاہم پائلٹس کو اجازت ہے کہ وہ رات کے وقت بغیر نائٹ ویژن چشموں کے بغیر بھی پرواز کرسکتے ہیں۔
انہوں نے پائلٹ کا نام لئے بغیر بتایا کہ بلیک ہاک پائلٹ شاندار ریکارڈ کا حامل تھا اور اس کے پاس پرواز کے 1,000 گھنٹے سے زیادہ کا تجربہ تھا۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پتا چلائیں گے یہ تباہی کیسے ہوئی، یقینی بنائیں گے کہ ایسا کچھ دوبارہ نہ ہو، حادثہ ایک المیہ ہے،امریکی عوام غم میں ہیں، حادثے کے ذمہ دار فوجی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی اہلیت پر بھی سوال اٹھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ ایوی ایشن سیفٹی کیلئے قابل افراد کو نامزد کرے گی،2016 میں وائٹ ہاؤس آنے کے بعد میں نے سیفٹی کو ترجیح دی، میں نے امریکا کی حفاظت کوپہلے رکھا، اوباما اور بائیڈن نے پالیسی کو ترجیح دی۔
Source link