امریکا میں ملازمتوں سے متعلق بڑی خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکا میں ملازمتوں سے متعلق بڑی خبر

امریکا میں جنوری کی سست روی کی توقعات کے برعکس ملازمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے، امریکی لیبر مارکیٹ کی جانب سے گزشتہ ماہ اس سلسلے میں حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال نو، جو امریکا کے لیے انتخابی سال ہے، میں ملازمتوں کے نئے مواقع میں اضافہ امریکی صدر بائیڈن کے لیے اچھی خبر ہے۔

محکمہ محنت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا نے جنوری میں 353 ہزار ملازمتوں کا اضافہ کیا جبکہ دسمبر کے اعداد و شمار میں نمایاں طور پر کمی کے ساتھ 333 ہزار ملازمتوں کے اضافے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

امریکا کے روزگار کے محکمے نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح مسلسل تیسرے مہینے 3.7 فیصد پر مستحکم رہی۔

امریکا میں پچھلے سال کے دوران ملازمتوں میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی رہی کہ وہاں ملازمتوں کی مارکیٹ نے صارفین کے اخراجات کو سہارا دینے میں مدد فراہم کی، جس کے باعث معاشی نمو میں بھی اضافہ سامنے آیا۔

امریکا میں اس سال کا معاشی طور پر ایک مضبوط آغاز اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ لیبر مارکیٹ معیشت کو تقویت دینے کے لیے تیار ہے۔

محکمہ محنت کے مطابق پیشہ ورانہ اور کاروباری خدمات، صحت کی دیکھ بھال اور ریٹیل ٹریڈ کے ڈیپارٹمنٹس میں ملازمتوں میں اضافے سے امریکا میں مجموعی طور پر ملازمت کی منڈی میں مثبت ترقی ہورہی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *