امریکا نے اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکا نے اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کر دی



واشنگٹن(ویب ڈیسک) رفح میں بڑا آپریشن روکنے کے لیے امریکا نے اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے رفح میں بڑے پیمانے پر آپریشن نہ کرنے کے بدلے اسرائیل کو غزہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کیلئے خفیہ معلومات دینے اور حماس کی سرنگوں کے نیٹ ورک کی معلومات دینے کی پیشکش کی ہے۔حماس نے رفح میں اسرائیلی آپریشن اور فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا مکمل ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قراردیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا صیہونی فسطائیت کے جرائم پر مسلسل پردے ڈال رہا ہے۔

حماس  کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری ڈرنا چھوڑے، غزہ میں حملے روکنے اور امداد فراہمی کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج  نے فلسطینیوں کو رفح کے مشرقی اور وسطی علاقوں سے انخلا کا حکم دے دیا ۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے رفح شہر سے 3 لاکھ فلسطینیوں کا انخلاء کر ادیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *