امریکہ میں خاتون نیم برہنہ حالت میں طیارے میں پہنچ گئی عملے کی آف لوڈ کرنے کی دھمکی 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکہ میں خاتون نیم برہنہ حالت میں طیارے میں پہنچ گئی عملے کی آف لوڈ کرنے کی دھمکی 

امریکہ میں خاتون نیم برہنہ حالت میں طیارے میں پہنچ گئی، عملے کی آف لوڈ کرنے …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مختصر لباس پہننے پر ڈیلٹا ایئرلائن کی ایک پرواز میں عملے نے خاتون کو پرواز سے اتارنے کی دھمکی دے دی۔” ڈیلی سٹار” کے مطابق متاثرہ خاتون نیوزی لینڈ کی شہری ہے اور وہ ایک فلم فیسٹیول کے سلسلے میں امریکہ میں سفر کر رہی تھی۔
وہ سالٹ لیک سٹی سے سین فرانسسکو جانے والی پرواز میں سوار تھی۔ اس نے ایسا لباس پہن رکھا تھا جس سے اس کا جسم نمایاں ہو رہا تھا۔ اس پر پرواز کے عملے نے اسے وارننگ دے دی کہ وہ فوری طور پر جیکٹ پہن لے ورنہ اسے جہاز سے اتار دیا جائے گا۔
لیزا آرکبولڈ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ایئرلائن کے عملے نے اس کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا  میں نے شرٹ کے نیچے کچھ نہیں پہن رکھا تھا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ شرٹ کے اوپر جیکٹ پہن لوں، ورنہ مجھے پرواز سے اتار دیا جائے گا۔۔میں نے ڈیلٹا ایئرلائن کو اس کی شکایت کی ہے مگر ان کی طرف سے مجھے تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *