امریکہ نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں ناکامی سے خبردار کر دیاڈیفنس انٹیلی جنس کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکہ نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں ناکامی سے خبردار کر دیاڈیفنس انٹیلی جنس کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف

امریکہ نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں ناکامی سے خبردار کر دیا،ڈیفنس …

 واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی (یو-ایس) ڈیفنس انٹیلی جنس کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے امریکی اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ سے جنگ میں ناکامی کا خطرہ ہے، غزہ میں فوجی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کی فوجی صلاحیت کم ہو جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی عہدیداروں نے اسرائیلی رہنماؤں کو حزب اللہ سے براہ راست تنازع سے متعلق خدشات ظاہر کر دیئے۔ اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائیوں میں 30 سے زائد مرتبہ لبنانی مسلح افواج کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو تشویش ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کی خاطر لبنان تک جنگ بڑھا سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *